کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی قید میں موجود اپنے ہی تین ساتھیوں کو غلطی سے ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے.
صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں لڑائی کے دوران ان تینوں قیدیوں کو خطرہ سمجھ کر ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں معائنہ کے دوران تین مشتبہ لاشیں ملیں۔ ان تینوں لاشوں کو تفتیش کیلئے اسرائیل منتقل کیا گیا جس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ تینوں اسرائیلی قیدی تھے۔
فوج نے مرنے والوں میں سے دو کی شناخت یوتم ہیم اور سمیر طلالکا کے طور پر کی اور بتایا کہ تیسرے قیدی کے خاندان نے ان کا نام خفیہ رکھنے کی اپیل کی تھی۔