• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، جرمنی نے فرانس کو شکست دیکر جونیئر ورلڈ کپ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمنی نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ جیت لیا، پاکستان نے ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی،2021میں پاکستان 11ویں پوزیشن پر تھا، ہفتے کو پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن کے ہاتھوں 6-3 کی ناکامی سے دوچار ہوئی، پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے ہیٹ ٹرک بنائی جس میں دو گول پنالٹی کارنر اور ایک گول پنالٹی ا سٹروک کی مدد سے بنا،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی جبکہ دو میچز ڈراء کھیلے اور تین میچز ہارے۔ایونٹ میں گرین شرٹس نے ٹوٹل 18 گول اسکور کئے جبکہ پاکستان نے مخالف ٹیموں سے 21 گول کھائے۔ارباز احمد نے ایونٹ میں 5 گول اسکور کئے ، برانز میڈل میچ میں اسپین نے بھارت کو شکست دی، فائنل میں فرانس کی ٹیم ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجود سبقت برقرار نہ رکھ سکی، جرمنی نے آٹھویں بار جونیئر ورلڈ کپ جیتا ہے، اس نے 1982,85,89, 93,2009,2013میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، ایونٹ میں ابتدائی تین پوزیشن جرمنی، فرانس اور اسپین کے نام رہی،بھارت چوتھی، ہالینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹی ، ارجنٹائن ساتویں،بلجئم 9 ویں ، جنوبی افریقا10 ویں، نیوزی لینڈ11 ویں، ملائیشیا12 ویں، جنوبی کوریا13 ویں، مصر14ویں،چلی15 اور کینیڈا 16 ویں نمبر پررہا۔

اسپورٹس سے مزید