اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی ہفتہ کو معروف شاعرہ، مدیر و کالم نگار کشور ناہید کی عیادت کیلئے سی ڈی اے ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ کشور ناہید علالت کے باعث سی ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشور ناہید کی پاکستان کے ادبی حلقوں میں ممتاز حیثیت ہے، وہ نہ صرف سیاسی و سماجی حالات پر گہری نظر رکھتی ہیں بلکہ ان کی پاکستان میں جمہوریت کیلئے بھی شاندار خدمات ہیں۔