نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق آرمی چیف اور فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کی بہادری کے معترف نکلے، انہوں نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستانی فوج نے جنگ نہایت بہادری سے لڑی، حالات پاک فوج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے فوجی اڈوں سے ہزاروں میل دور تھے۔سابق بھارتی آرمی چیف نے 16 دسمبر 2020میں بی بی سی کو انٹرویو میں پاک فوج کی تعریف کی تھی، سیم منیکشا نے پاک بھارت 1971کی جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی کمان کی تھی۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم منیکشا نے کہا کہ مشرقی پاکستان سے لڑنے کیلئے تعینات ہندوستانی فوجیوں کی تعداد مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ تھی۔یاد رہے کہ 16دسمبر 1971تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں نے دو لخت کر دیا، پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔