• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز تعمیرات گرانے پر احتجاج کے دوران مری روڈ بلاک کرنیوالے مظاہرین کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ناجائزتعمیرات گرانے پر احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بلاک کرنے والےمظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کو سب انسپکٹر بشارت محمودایس ایچ اونے بتایاکہ بذریعہ وائرلیس میسیج اطلاع ملنے پر ملپور سٹاپ مری روڈ پہنچے جہاں مقامی لوگ جن کیگزشتہ روز سی ڈی اے انفورسمنٹ نے ناجائز تعمیرات گرائی تھیں احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کوبلاک کررہے تھے ۔ موقع پرپہنچا جہاںسا ئیں محمد ایوب ، سائیں شہزاد ، محمد وسیم ، راشد ، رشید ساکن ٹھٹھی ملور ہمراہ اڑھائی تین سونامعلوم اشخاص نے دونوں اطرا ف سے مری روڈ نزد ملپور سٹاپ پتھر اور لکڑیاں رکھ بلاک کررکھی تھی۔انہیں روڈ کھولنے کے لئے سمجھایالیکن ڈنڈے اور پتھر اٹھائے مظاہرین نے پولیس ملازمین کے ساتھ مزاحمت کی ۔اسی دوران مجسٹریٹ سیکرٹریٹ بھی موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے رہے تا ہم تقریباً دوڈھائی گھنٹے تک مظاہر ین نے روڈ بلاک کئے رکھا اور بعد ا زا ں مجسٹریٹ سے مذکرات کے بعدروڈ کھو ل دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید