پشاور (خصوصی نامہ نگار) آئیڈیل چترال فٹبال کلب نے دفاعی چیمپئن آتش ٹانک کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پشاور فٹ بال لیگ جیت لی،۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد فیصلہ یپنلٹی شوٹس پر ہوا جس میں چترال تین چار سے کامیابی حاصل کی۔قبل ازیں میچ کے دوسرے ہاف آتش ٹانک کی طرف سے خالد نے 46 ویں منٹ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی، چترال کی طرف سے9 5 میں ایم ظفر نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کیااور مقرررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم دوسرا گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ میچ کمشنر کے فرائض گوہر زمان‘ ریفری کے فرائض انور خان اور ہدایت اللہ نے انجام دئیے۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) مجاہد، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور گل رخ، چیف آرگنائزر گل حیدراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فیصل جاوید بھی موجود تھے۔