کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2023 کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، کراچی میں ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ میں پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں 24 مقابلے منعقد ہوں گے۔ بگ بور پسٹل، 50M اور 0.22 اوپن سائٹ کیٹیگریز کے 04 مقابلوں کو بھی ایونٹ کے شیڈول میں بطور فیسٹیول میچز شامل کیا گیا ہے۔