• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی رہنما راشد سومرو کا لاڑکانہ سے بلاول کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی(جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑوں۔انہوں نے کہا کہ تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید