• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، آج کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد نہیں مل رہی، سندھ کی معیشت کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا گیا ہے،میاں صاحب سندھ کے عوام کسی کا قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شہلا رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرا نے کہا کہ ہم تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں لیکن سندھ کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا، الیکشن مہم سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے گورنر ہاس خیبر پختون خوا میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔عاجز دھامرا نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید