• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر شرعی نکاح کیس، جیل حکام کی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے معذرت

اسلام آباد (رپورٹ:عاصم جاوید) جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر عمران خان کو ”بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ غیر شرعی نکاح اور نکاح سے قبل ناجائز تعلقات“ کے مقدمہ میں عدا لت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی۔ سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے کہا کہ بہتر ہو گا سماعت اڈیالہ جیل یا کسی اور محفوظ مقام پر کی جائے ، مقام کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ، ایسی صورتحال میں اس عدالت میں ان کی زبردستی حاضری نہ صرف عمران خان بلکہ دیگر سائلین اور وکلا کیلئے بھی خطرے کا باعث بن سکتی ہے ، بہتر ہو گا کہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل یا کسی اور محفوظ مقام پر کی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید