• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے دو طرفہ اہمیت کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ فلسطین بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت، محاصرہ ختم کرنے، غزہ کے لوگوں کو طبی سامان سمیت بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز پر زور دیا۔

اسلام آباد سے مزید