پشاور(کرائم رپورٹر)اسلام آباد کا ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس پشاور میں سڑک حادثے کا شکار ہوگیا جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پشاورپولیس کے مطابق اسلام آباد سے آنے والے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس عرفان اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وقوعہ کا تعین نہیں کیا جا سکا کیونکہ ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لواحقین کو بھی تاحال وقوعہ سے متعلق درست معلومات حاصل نہیں تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔