لاہور، حاصلپور (کرائم رپورٹر، نامہ نگار)لاہور میں قرطبہ چوک فیروز پور روڈ پرایل او ایس کے قریب تیز رفتار ٹرک نےموٹر سائیکل سوار3افراد کو ٹکر مار دی جس سے 35 سالہ قیصر اور 8 سالہ شہزادموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 32 سالہ خاتون گلناز زخمی ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔حاصل پورمیں چھونا والا روڈ پر چک 160 مراد کے قریب تیز رفتار ٹرک شدید دھند کے باعث ویگن سے ٹکرا جانے سے 4مسافر جاں بحق ،11زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں عاطف جاوید اور ایک ہی گھر کے شمیم اختر زوجہ اسد، ارشد حنان ولد اسد ارشداور حسنہ بی بی دختر اسد ارشد شامل ہیں۔