• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر حبیب شاہ کے صاحبزادہ انعام شاہ کے یوم پیدائش پر تقریب

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) بزم غلامان گھمکول شریف برطانیہ یورپ کے زیر اہتمام زیب سجادہ آستانہ عالیہ گھمکول پاکستان پیر حبیب اللہ شاہ کے صاحبزادہ انعام شاہ کے یوم پیدائش کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیٹ مانچسٹر کے سربراہ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ احمد وقار بیگ قادری، علامہ محمد شاہجہان مدنی، قاری سبطین علی قادری ،چوہدری نصیراحمدساہیوالی، استاد محمد صفدر صدر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی یوکے ،چیئرمین سینئر سٹیزن صفدر بلوچ، فاروق احمد چیمہ، صوفی محمد حسین جہلمی، سمائیل ایڈ کے ڈائریکٹر چوہدری شہباز سروراور دیگر نے شرکت کی جب کہ کہ محمد ریحان نقشبندی پاکستان اور صوفی طارق حسین جہلمی نے قصیدہ بردہ شریف،ہدیہ نعت و منقبت پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔آخر میں علامہ محمد شاہجہان مدنی نے پیر روش ضمیرؒ، پیرزادہ معصوم شاہؒ کے درجات کی بلندی، پیرزادہ انعام اللہ شاہ کی درازی عمر، پیر حبیب اللہ شاہ کی صحت و سلامتی اہل اسلام اور شرکاء تقریب کی خوشحالی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔
یورپ سے سے مزید