کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال نیپا پل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32سال کا عبدالحمید ولد گل حسن ہلاک ہو گیا ،مقتول کو یونیورسٹی روڈ سے نیپا پل چڑھتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، گردن کے قریب ایک گولی لگی ہے ، مقتول کے پاس سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے جس سے نمبر مٹا ہوا ہے ، مقتول کا کراچی میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور اس پر مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں،انہوں نے بتایا کہ مقتول بلوچستان کے علاقے خضدار کا رہائشی اور اسکے چچا کے مطابق کراچی میں وہ اپنے کیسز میں پیش ہونے کے لیے عدالت آتا تھا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔