• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے رابطہ کیا نہ کروں گا، الیکشن نہیں لڑنا، شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے رابطہ کیا نہ میں کروں گا ، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ، وہ کچھ ہورہا ہے جو 2018ء میں ہوا تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی ، بعد ازاں شاہد خاقان عباسی بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور عدالت میں حاضری لگوائی۔

 احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال سے نیب میں کیس زیر التوا ہے ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر چار سال سے نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں کیا نیب چیئرمین کو نہیں پتہ کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید