• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کے دل اہل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل اہل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کی عوام نے بھرپور انداز سے فلسطین کے حق میں نہ صرف آواز بلند کی بلکہ ہر فورم پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی اور مالی طو رپر بھی تعاون کیا مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرسکے۔امیر جماعت اسلامی سے رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع قصور ملک محسن نذیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے پچاس لاکھ کا چیک امیر جماعت اسلامی کو پیش کیا۔وفد میں حاجی محمد رمضان،میاں لیاقت،میاں اشفاق،محمد شبیر،آحد جمال،اسد جمال ایڈووکیٹ اور چوہدری منیر شامل تھے۔ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید