• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی آئی ایس او سر ٹیفائیڈواحد پبلک سیکٹر یونیورسٹی ، پروفیسر عمر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی 50ویں گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر 6ویں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس 24دسمبر تک آر ایم یو مین کیمپس ٹیپو روڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے اجلاس لطیف آڈیٹوریم میں ہوا۔ سیشن کا آغاز پروفیسر اسد تمیز الدین نظامی کے مہمان مقررین کے تعارف سے ہوا۔ مہمانان خصوصی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد‘ لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی سرجن جنرل آف پاکستان اور پروفیسر رضوان تاج صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر آر ایم یو پروفیسر محمد عمر نے خطاب کرتے ہوئے 2017ء میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وجود میں آنے کے بعد سے انقلابی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفکیشن کی حامل پاکستان کی واحد پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہے ۔ امریکن اے سی جی ایم ای کی طرح پانچ پی ایچ ڈی پروگرام‘ ایم فل‘ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورس ہوتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید