ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حلقہ این اے 148 کی انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں گراس منڈی گرین ٹاؤن میں مسیحی برادری کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ کی صدارت سابق ایم این اے نوید عامر جیوا نے کی، اس موقع پر جاوید فرانیس، ڈیوڈسردار، جارج مسیح ، پاسٹر یونس مسیح سمیت دیگر نے سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا جب کہ نوید عامر جیوا نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے ملتان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔