• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس نے چندرشیکھر کی دھمکیوں پر عدالت سے رجوع کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مجرم سوکیش چندرشیکھر کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر دہلی کی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں چندرشیکھر کے نامناسب پیغامات کے متن کے ساتھ درخواست دائر کی اور اپنی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

بالی ووڈ میں 2009ء میں کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ نے چندرشیکھر سے متعلق شکایت اکنامک افینسز ونگ میں بھی درج کرائی ہے۔

جیکولین فرنینڈس جو بالی ووڈ کی مشہور اداکار ہ ہیں، انہیں چندرشیکھر کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندرشیکھر کی جانب سے اداکارہ انتہائی نامناسب پیغامات ارسال کیے گئے ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی عدالتی اپیل اور میڈیا میں خبر نشر ہونے کے باوجود تاحال دہلی پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

کیس سے متعلق اکنامک آفیسرز ونگ نے ردعمل دیا کہ درخواست ملنے کے بعد جائزہ لیں گے کہ پیغامات میں ہراسانی کی نوعیت کیا ہے اور اس سے اداکارہ کی سماجی یا پیشہ وارانہ سرگرمیاں کس حد تک متاثر ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید