• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسے لوگوں نے صادق و امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھا دیا، نواز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جسے لوگوں نے صادق و امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا، صا دق و امین کو لانے سے مہنگائی آگئی۔مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا،ہمارے دور میں معاشی اشاریے اچھے تھے۔ الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کے ناموں پر غور کے لئے منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز، چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار و دیگر بھی موجود تھے۔نوز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،ملک آج مشکلات کے گرداب میں ہے ، مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، وہ پاناما سے اقامہ پر آگئے اور اسے صادق اور امین قرار دیا گیا،ہمارے دور میں معاشی اشاریے اچھے تھے، لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، اشیا ضروریہ لوگوں کی قوت خرید میں تھی، تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر دکھ ہے،ملکی ترقی میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا،مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید