مردان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 3ایم پی او کے تحت جیل میں تھے۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر تھری ایم پی او معطل کرنے پر اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے 9دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔