اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارت میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کی مخالفت، الزامات اور فالس فلیگ آپریشنز جیسے حربے اب ایک دیرینہ روایت بنتی جارہی ہے جس کے ذریعے بھارت کی برسراقتدار پارٹی اپنے ووٹرز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرتی ہے جس کی تازہ ترین مثال بھی سامنے آئی ہے .
ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر الزامات کی دیرینہ روایت جاری ، بھارتی فوجی قافلے پر حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا.
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اور بھارتی میڈیا نے ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں بھارتی فوجی قافلے پر حریت پسندوں کے حملے کا الزام بھی فوراً پاکستان پر لگا دیا۔