• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر فعال ہیں تاکہ الیکشن میں ایجنٹوں کو شکست نہ ہو، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سفیر فعال ہیں تاکہ الیکشن میں ایجنٹوں کو شکست نہ ہو، امریکا چاہتا ہے پاکستان میں اس کے وفادار اقتدار میں رہیں، باریاں لینے والوں سے عوام تنگ آ چکے، 8 فروری کو فرسودہ نظام زمین بوس ہو جائے گا، عوام کی فتح ہو گی، عوام کی مدد سے استعمار کے ایجنٹوں کو شکست دیں گے، جماعت اسلامی مزدوروں، کسانوں، عام پاکستانیوں کی مدد سے استعمار کے ایجنٹوں کو شکست دے گی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ریلوے اور دیگر قومی اداروں کی فروخت کی مخالف کی اور کہا کہ ریلوے غریب کی سواری ہے۔

اہم خبریں سے مزید