• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے گروپ کی فلسطینی حامی آوازوں کو دبانےپر میٹا کی مذمت

بیروت (اے ایف پی) ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ روز میٹا پر فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حامی مواد کو محدود کرنے کا الزام لگایا، جس نے اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے سسٹمک آن لائن سنسرشپ کو مسترد کیا ہے۔ نیویارک میں قائم گروپ نے گزشتہ روزجاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ میٹا کی پالیسیاں اور طرز عمل انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین اور فلسطینی انسانی حقوق کی حمایت میں آوازیں خاموش کر رہا ہے۔ایچ آر ڈبلیو کی ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق کے ڈویژن کی قائم مقام ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیبورا براؤن نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب فلسطینیوں کے اظہار خیال کو پہلے ہی دبایا جارہا ہے، فلسطین کی حمایت میں میٹا کی جانب سے مواد کی سنسر شپ ناقابل بیان مظالم اور جبر کے وقت ان کے زخموں کی توہین میں اضافہ کرتی ہے۔ میٹا کے آزاد نگران بورڈ نے منگل کو پہلے ہی سوشل میڈیا ٹائٹن پر تصادم میں انسانی مصائب کو ظاہرکرنے والی پوسٹس کو ہٹانے پر تنقید کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید