• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،لنڈا بازار میں گرم ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازار میں بھی گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے تن کو ڈھانپنا چیلنج بن گیا۔سردی کا موسم عروج پر آتے ہی زیب تن کئے جانے والے ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا عمل شروع کر رکھا ہے ، مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جانے کی وجہ سے موجودہ حالات میں متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے خود کو سردی سے محفوظ رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں رہا،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں کا درست انداز میں تعین نہ ہونے کی وجہ سے ہماری پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، مڈل کلاس اور غریب طبقہ تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ رہی سہی کسر خود ساختہ مہنگائی نے نکال دی ہے۔شہریوں نے وزیراعظم سے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے الگ الگ سطح پر نرخ مقرر کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ضروریات زندگی کی اشیاء خرید کر گزر بسر کر سکیں۔
کوئٹہ سے مزید