پشاور(وقائع نگار)پشاور چارسدہ روڈ کے مختلف علاقوں میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا جس کے خلاف عوامی اور سیاسی حلقوں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں انصاف یوتھ ونگ تحصیل شاہ عالم پشاور کے جائنٹ سیکرٹری شیر محمد مہمند نے کہا کہ لیاقت آباد، نیو گڑھی بخشو پل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی اٹھارہ گھنٹے تک بجلی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہریانہ فیڈر ٹو پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی بند رہتی ہے جس سے ان علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو چکی ہیں اسی طرح گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ گھروں میں کھانا اور ناشتہ تیار کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور بچے بغیر ناشتہ کیے سکولوں کو جاتے ہیں حالانکہ لوگ بجلی اور گیس بلز تسلسل کے ساتھ جمع کرتے ہیں،