• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صدر کی تقرری غیر آئینی ہے، پی ایچ ایف

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی پر پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر( ر) خالد سجاد کھوکھر اور دیگر حکام نے اسے غیر آئینی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے خالد کھوکھر ہفتے کو اپنے موقف کا اعلان کریں گے، دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے طارق حسین مسوری بگٹی کی بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی ایڈہاک بنیادوں پر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، پی ایس بی کے آئین کی شق 17 کے تحت اپنی تقرری کے بعد نئے صدر کو فیڈریشن کی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، جس کے بعد انہیں نئے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دینا ہوگا،جس میں الیکشن کمیشن کے علاوہ دو ارکان شامل ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کا ریٹائر جج ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید