کراچی (اسٹاف رپور ٹر))صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے الیکشن کے سلسلے میں قادری ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں الیکشن کو الیکشن سمجھیں، پاک بھارت جنگ نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل الیکشن میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے،ملک و قوم سے صرف الفاظی نہیں حقیقی محبت کرنے والا ہی کامیاب ہوگا،جو محنت کرے گا عوام اسی کے سر پر تاج پہنائیں گے۔