اسلام آباد ( آن لائن ) نگران حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار ی ہوگئی .
آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا ،کمیشن نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے 19دسمبر کو وزیر اعطم کے مشیر احمد چیمہ کو ہٹانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی تھی مگر ان ہدایات پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ہے ایک اور مراسلے میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل نہ کئے جانے کے حوالے سے وضاحت کرنے کیلئے بھی طلب کیا گیا کمیشن کی جانب سے معاملے پر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو منگل 26 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔