• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف نہیں ملا، سپریم کورٹ سے مل گیا، وکیل عمران

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف نہیں ملا آج سپریم کورٹ سے مل گیا.

 عمران خان کا جو مقدمہ ہائیکورٹ کے چنگل سے نکل کر سپریم کور ٹ آجائے گا اس میں ریلیف ملنے میں دو منٹ لگیں گے، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اپنے رویے سے بلوچ علیحدگی پسندوں کے بیانیے کو مضبوط کیا ہے.

عمران خان نااہل نہیں ہوئے اور کاغذات نامزدگی جمع کروادیتے ہیں تو اس کا فائدہ آئین و قانون کی بالادستی کے نظریے کو ہوگا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ سائفر معاملہ پر جامع اور مفصل سماعت ہوئی ہے.

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی سابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے، پوری سماعت اس بات کے گر د گھومتی رہی ہے کہ عمران خان نے کس خفیہ راز کو دشمن ملک کے ساتھ پاکستان کے مفاد کیخلاف استعمال کیا، سائفر کا کوڈڈ میسج وزارت خارجہ کے پاس ہے.

سائفر سیکیورٹی سسٹم بھی کسی طرح سے کمپرومائز نہیں ہوا، ٹرائل کورٹ نے اپنی سوچ ظاہر کی کہ سائفر کا جرم سزائے موت یا عمرقید کا ہے، سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں نے آج کہا کہ اس قانون کے پڑھیں تو کیسے کہا جاسکتا ہے کہ یہ جرم سزائے موت یا عمرقید کا جرم ہے، اعظم خان دو ڈھائی مہینے اغوا رہے واپس آکر ساری ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی۔

اہم خبریں سے مزید