• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نشہ آور اشیا کا استعمال بہت زیادہ پھیل چکا، حارث نواز

کراچی (این این آئی)نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے کہا ہے کہ ہر سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے کا حق ہے۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر(ر)حارث نواز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کراچی میں بہت بڑھ چکا ہے، کراچی میں نشہ آور اشیا کا استعمال بہت زیادہ پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی پولیس میں بھی ریفارمز لائیں، سیاسی بھرتیاں نہیں کیں،میرٹ کوبحال کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، کوشش ہے الیکشن کے دوران ماحول بہتر رہے، ہم منصفانہ الیکشن کا انعقاد کرائیں گے۔ نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیر (ر) حارث نواز نے مزید کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے کاحق ہے، سیاسی شخصیات کوسیکیورٹی دی جارہی ہے، اغوا برائے تاوان کے واقعات کو سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا۔
اہم خبریں سے مزید