اسلام آباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) امریکہ اور چین کی افواج کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے کو جو گزشتہ روز امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس براؤن اور ان کے چینی ہم منصب پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل لیوژینلی کے درمیان ویڈیو ٹیلی کانفرنس پر ہوا بین الاقوامی سطح پر زیربحث ہے۔ تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصے تک تعطل کا شکار ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی رابطہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ،اس رابطے کو دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان برف پگھلنے سے تعبیر کیا جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے اس اعلیٰ سطحی گفتگو سے بہتر رابطے مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔