راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی۔ صدارت کی نشست کے لئے انتظار مہدی شاہ اور واصف علی چوہدری، نائب صدر کی ایک نشست پر خاتون امیدواروں شہناز بیگم اور نزہت سردار کے علاوہ غلام علی صدیقی، سیکرٹری کی نشست پر راجہ امتیاز علی ہون، راجہ ثاقب حنیف جنجوعہ اور شاہد ظفر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر سعد بن شفیق، عید محمد اور معظم احمد طارق، فنانس سیکرٹری کی نشست پر نور احمد خان اور رستم نذیر، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر عبدالقدوس، حمزہ عباسی اور فائزہ اقبال جبکہ آڈیٹر کی نشست پر خاتون امیدوار نیلو فر رباب، حمزہ عباسی اور رضوان احمد مرزا امیدواروں میں شامل ہیں ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پر کاغذات جمع کروانے والے 13 امیدواروں محمد امجد شہزاد، ثوبیہ حسین، نیلوفر رباب، کامران علی، چوہدری عبد الحفیظ، محمد ابرار خواجہ، فائزہ اقبال، عائشہ کھوکھر، نایاب آصف، سید سبطین احمد رضوی، اسد رفیق، رضوان اے مرزا اور محمد جہانگیر مغل شامل ہیں۔