• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت اچار سرکاری تحویل میں لیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوراک سے وابستہ کاروباروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور اور ہری پور میں کارروائیاں کیں اور ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت اچار اور کباب پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا گیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھلی کچہری میں موصول شکایات پر گزشتہ روز چھاپے کے دوران چارسدہ روڈ پشاور سے کباب شاپس سے چھ سو کلو گرام سے زائد غیر معیاری کباب برآمد کر کے موقع پر تلف کر دئیے اور دکان دار پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے موصول خفیہ اطلاع پر ایک گودام سے دو ہزار کلو سے زائد مضر صحت غیر معیاری اچار برآمد کیاجسے فوراً بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا گیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی طرح انسپکشن ٹیم نے کوہاٹ روڈ پر واقع مختلف سکولوں کی کنٹینر، کباب شاپس اور کریانہ سٹورزکے بھی معائنے کیے۔ترجمان نے مزید کاروائیوں کے حوالے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ہری پور نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بسکٹ اور خوراک سے وابستہ کاروباروں کی انسپکشن کی اور بہتری کے نوٹسز جاری کیے ۔
پشاور سے مزید