• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس اہلکار کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم صدیقی نے جائیداد تنازعے پر تہکال کے علاقے میں پولیس اہلکار کے قتل کیس میں گرفتاردو ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیدیا۔۔ ملزمان بلال اور قمرعباس پر الزام ہے کہ انہوں نے پلوسئی درمنگی روڈ پر 2022میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ تہکال پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں 7ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ دونوں ملزم بلال اور قمرعباس ڈیڑھ سال تک مفروررہے۔مدعی کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ 7ملزمان نے مختلف اسلحہ سے فائرنگ کی اور مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے حالانکہ مقتول کو صرف ایک گولی لگی اور ایف آئی آر اور میڈیکل رپورٹ میں بھی کافی تضاد پایاجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کا کوئی عینی شاہدموجود نہیں ہے لہذا گولی کس نے چلائی اس بات کا تعین ہونا باقی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ایسے کیس میں محض ملزمان کے مفرور ہونے کا جوازپیش کرکے انکی ضمانت مسترد نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
پشاور سے مزید