• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی پشاور کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

پشاور ( جنگ نیوز )ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نوید خورشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف سمیت محکمہ صحت حکام، یونین کونسل پولیو آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے ماہ کی انسداد پولیو مہم کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کو بتا یا گیا کہ پچھلے ماہ میں پشاور کی کچھ یونین کونسلوں میں پولیو کی کوریج کم رہی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے کم کوریج والی یونین کونسلوں کے پولیو سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنا کام دیانت داری سے کرتے ہوئے پولیو کوریج کے حوالے سے اپنا ہدف پورا کریں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پشاور سے پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
پشاور سے مزید