کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے رہائشی سعید احمد کے گھر میں گیس لیکج کے باعث گزشتہ روز زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سعید احمد ‘اس کی بیوی اور پانچ بچے جھلس کر زخمی ہو گئے پولیس اور ریسیکو ٹیم نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا دریں اثناء ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوا کلی اور کچلاک سے بھی خاتون اورچار بچوں سمیت آٹھ افراد کوزخمی حالت میں ہسپتال لایاگیا جو گیس دھماکے میں جھلس کرزخمی ہوئے ہیں۔