کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ےدوسرے راؤنڈ کے میچوں کے تیسرے دن ایس این جی پی ایل نے سرکاری ٹی وی کو 8 وکٹ جبکہ کے آر ایل نے غنی گلاس کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ ایس این جی پی ایل کے لیگ اسپنر عارف یعقوب نے اپنے اولین فرسٹ کلاس میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔