مانسہرہ(نمائندہ جنگ)مانسہرہ این اے 15 نواز شریف کے مقابلے میں سابق سینیٹر وفاقی وزیراعظم سواتی نے کاغذات نامزگی جمع کرا دیے.
اعظم سواتی کے وکلاء نے ایک بڑے جلوس کےہمراہ کاغذات اپنے کاغذات ریٹرنگ آفسر کے دفتر میں جمع کرائے اس موقع پر میڈیا خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو پی ڈی ایم نے این اے پندرہ پر لا کر کھڑا کیا ہے جس کا این اے پندرہ میں ووٹ ہے اور نہ این اے پندرہ کے مسائل کا علم ہے کہا کہ حلقہ کی غیور عوام کسی بھی ایم پورٹڈ امیدوار کو نہ ووٹ دے گی نہ سپورٹ کرے گی جس کو پنجاب کی عوام نے مسترد کیا ہے این اے15کے عوام بھی مسترد کر دیںگے ۔