سکردو( نثار عباس نامہ نگار) پاک چائنہ بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا، بارڈر دس روز کیلئے کھولا جا رہا ہے اور اس دوران پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان سے مال بردار گاڑیاں چائنہ اور وسط ایشیائی ممالک کے روانہ ہوں گی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اکتوبر میں بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی ایک تقریب میں کہا تھا کہ اس پاس کو ہر موسم میں فعال رہنے والی سرحد میں تبدیل کر دیا جائے گاتاہم دسمبر میں پاک چین تجارتی راہداری کو موسم سرما کے پانچ ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا ،کسٹم ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر خنجراب راہداری کو دس روز کیلئے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران این ایل سی کی مال بردار گاڑیاں انٹرنیشنل ٹرانزٹ ٹریڈ اگریمنٹ کے تحت چائنہ سے تاجکستان، کرغستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک روانہ ہوں گی جبکہ چائنہ سے این ایل سی کی گاڑیاں افغانستان کے لئے روانہ ہونگی۔