• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبرن کے روایتی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا باکسنگ سے کوئی تعلق نہیں

میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو ’’باکسنگ ڈے‘‘ میچ کہا جاتا ہے۔ البتہ اس کا باکسنگ کے کھیل سے کوئی تعلق نہیں ۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق کئی ممالک میں کرسمس کے اگلے روز خریداری کے دن کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے۔ وہاں اس مخصوص دن شاپنگ پر بڑا ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے ہے ۔ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ یہ رسم برطانیہ سے شروع ہوئی جہاں مالکان کی جانب سے ملازمین کو کرسمس کے اگلے دن خصوصی کرسمس باکس پیش کیا جاتا تھا جنہیں اگلے روز بکسوں سے نکالنے کے سبب یہ رسم وجود میں آئی۔ کچھ کا خیال ہے کہ قدیم زمانے میں گرجا گھروں کے باہر غریب طبقات کو دیے گئے کرسمس تحائف کو باکس سے نکالے جانے کی مناسبت سے اسے باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے۔ لیکن کرکٹ اور باکسنگ ڈے کا تعلق پرانا ہے، ایک وقت تھا جب باکسنگ ڈے کے دن ٹیسٹ میچ شروع نہیں ہوتا تھا بلکہ ٹیسٹ میچ کے دوران ہی باکسنگ ڈے آتا تھا۔ اس وقت کھلاڑی یہ تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ نہ منانے کے سبب ناراض رہتے تھے۔ 1974 میں ایشز سیریز کے دوران پہلی بار میلبرن میں 26دسمبر یعنی باکسنگ ڈے پر ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تھا۔
اسپورٹس سے مزید