ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وکی بابو اور رانا ارشاد صدر مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کی جانب سے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مسلم لیگ ( ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب بامنجی چوک پر منعقدہ ہوئی، اس موقع پر امیدوار این اے 148احمد حسن ڈیہڑ، ملک منیر آرائیں، چوہدری عثمان، طارق عزیز، قاسم بگٹی، راؤ اقبال، حمزہ بھٹی، رانا علیم الدین اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر لیگی کارکنان نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ اگلے وزیراعظم میاں نواز شریف ہوں گے۔