اسلام آباد(آئی این پی)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں (آج)بدھ کو فرد جرم عائد ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔