ہنگو (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں 2مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور سے پاراچنار جانے والی وین پر تھانہ صدر کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2افراد دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 4 شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔