• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 23ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ 12نشے کے عادی افراد کو حراست میں لی لیا پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤ ن پولیس نے لنک سریاب روڈ ریلو ے پٹر ی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 12نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے کر بحالی سینٹر منتقل کر دیا جبکہ شالکوٹ پولیس نے ایس ایچ او خیر محمد نے کارروائی کر تے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم صابر کو گرفتار کر کے اسلحہ نیو کچلا ک پولیس نے ملزمان عبدالہادی عبدالمالک نذر محمد کو گرفتا ر کر لیا ایس ایچ او زرغون آباد بابر بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب سات مفرور ملزمان عبدالوہاب، زبیر ،ظہور احمد ، عبدالواحد ، محمد آصف اور محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی
کوئٹہ سے مزید