• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، بیروزگاری، دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: یوسف رضا گیلانی

ملتان( سٹاف رپورٹر) قاسم بیلہ لنگڑیال کے سیاسی رہنما اظہر سندیلہ نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اور این اے 148میں یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ،اس موقع یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی اقدامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ عام غریب شہری خوشحال زندگی بسر کر سکے،آج عوام کی صورتحال یہ ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک کی معیشت کی عدم استحکام کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کو محتاج ہو گئے ہیں اور 2 کروڑ سے زائد بچے تعلیم جیسی دولت سے محروم ہو گئے ہیں، نئے نسل کے بہتر مستقبل کے لئے پیپلز پارٹی بھرپور کردار ادا کرے گی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ہم نے پہلے بھی نوجوانوں کو روزگار دیا اور اب بھی اقتدار پر ا کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور ملتان سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بے مثال کارنامے سر انجام دئیے ،اس موقع پررامان اللہ شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید