• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں

کراچی(نیوزڈیسک) اسرائیل نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہمارے سفارت خانے کے انتہائی نزدیک ہونے والا دھماکا ایک دہشت گرد حملہ تھا جس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔بھارت میں گزشتہ روز اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک ہونے والے دھماکے سے متعلق مودی سرکار کوئی سراغ نہ لگا پائی تھی اور دہلی پولیس نے معاملے کو نامعلوم وجہ قرار دیکر بند کردیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے نئی دہلی میں اپنے سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی مطالبے پر مودی سرکار بیدار ہوگئی اور اسرائیل کو سفارت خانے اور عملے کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید