• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خام تیل کی خریداری کیلئے امارات کو پہلی مرتبہ ’’روپے‘‘ میں ادائیگی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے تیل کی خریداری کیلئے متحدہ عرب امارات کو پہلی مرتبہ اپنی کرنسی ’’روپے‘‘ میں ادائیگی کی گئی ہے جس سے بھارت کیلئے اپنی کرنسی عالمی مارکیٹ میں لیجانے کیلئے راہ ہموار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بھارت کو دیگر ممالک کے ساتھ بھی روپے میں لین دین کرنے میں مدد ملے گی تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت اپنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 85؍ فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت تین جہتی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے جس میں سستے تیل کی خریداری، سپلائی کے ذرائع میں تنوع لانا اور غیر ملکی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی سے بچتے ہوئے تیل حاصل کرنا شامل ہے۔ ایک طرف روپے میں ادائیگی سے اربوں ڈالرز مالیت کا سرمایہ بچایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی روس سے خام تیل کی درآمد میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے جولائی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ تیل کی خریداری کیلئے ادائیگی روپے میں کی جائے گی اور اس حوالے سے انڈین آئل کارپوریشن نے ابو ظہبی سے لاکھوں بیرل تیل خریدنے کے لئے ادائیگی روپے میں کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، روس سے خریدے گئے تیل کی کچھ مقدار کی ادائیگی بھی روپے میں کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید