• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورسے عمران اور بلاول کے کاغذات پر اعتراض‘ شہباز اور حمزہ کے منظور

لاہور(ایجنسیاں)بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122لاہور‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127لاہوراور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 80 سرگودھاکیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کر دئیے گئےجبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔سابق سینیٹر مصفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اسکروٹنی خیریت سے ہوگئی ہے ،کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں‘مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے اپنے اثاثے بھی کاغذات نامزدگی میں چھپائے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید